• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm

ہرجانہ کیس: اخبار میں اشتہار دے کر عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

شائع September 29, 2018

پشاور: سیشن کورٹ نے وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ہرجانہ کیس میں اخبار میں اشتہار دے کر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ ولی اللہ نے ووٹ بیچنے کے الزام پر فوزیہ بی بی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوسکا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے وزیرِاعظم عمران خان کو اخباری اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشتہار قومی سطح کے اخبار میں شائع کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات:عمران خان’ہارس ٹریڈنگ‘میں ملوث پارٹی ارکان کے نام سامنے لے آئے

واضح رہے کہ عدالت مذکورہ درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 3 بار نوٹس جاری کرچکی ہے۔

عمران خان کی جانب سے فوزیہ بی بی پر سینیٹ انتخاب میں ووٹ بیچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نے ان پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس سینیٹ انتخابات میں پارٹی ووٹ حیرت انگیز طور پر کم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے اراکینِ اسمبلی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا تھا۔

عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق انٹرا پارٹی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی تھی جس ٹاسک اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت پیش کرے'

پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں سینیٹ انتخابات کے دوران ہونے والی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق پارٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا تھا۔

بعدِ ازاں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ’ہارس ٹریڈنگ‘ میں ملوث 20 ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

دریں اثنا انہوں نے فوزیہ بی بی، دینا ناز، نرگس علی، نگینہ خان، نسیم حیات، سردار ادریس، عبید مائر، زاہد درانی، عبدالحق، قربان خان، امجد آفریدی، عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان اور سمیع علی زئی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025