• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارت: 3 سالہ بچی کا اغوا کے بعد ’ریپ‘، مبینہ ملزم گرفتار

شائع September 29, 2018

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں 30 سالہ شخص کو مبینہ طور پر 3 سالہ بچی کو اغوا کرنے اور جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے صحرائی علاقے میں ریپ کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 ستمبر کی رات کو گمشدہ ہونے والی بچی کو مقامی افراد نے اگلی صبح ڈھونڈ کر نکالا۔

ان کے مطابق بچی گنیش چترتھی کا جلوس گزرتے وقت گھر سے نکلی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی کا ’ریپ‘

انہوں نے بتایا کہ بچی کے اہلخانہ کی جانب سے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس میں کی گئی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی کو اگلے دن صحرائی علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’چند مقامی افراد نے بچی کے چیخنے کی آوازیں سنی تھیں، جب وہ دیکھنے گئے تو وہاں مبینہ ملزم لڑکی سے جبر کرتے ہوئے پایا گیا تھا‘۔

ملزم کی شناخت ونود کائوات کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 8 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث مجرمان کو سزائے موت

سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مقامی افراد ملزم کو پولیس اسٹیشن لے کر آئے جہاں اس نے بچی کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے بچی کا ریپ نہیں کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ ریپ کیے جانے کی تصدیق کے لیے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ بچی کو صحرائی علاقے کی جانب لے جاتے ہوئے وہ نشے کی حالت میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024