• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

شائع September 28, 2018
—فوٹو : آئی ایس پی آر
—فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 6 جنرل افسران کو میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ان میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔

اس سے قبل اگست میں راولپنڈی اور کراچی کے کور کمانڈرز سمیت پاک فوج کے 6 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جن لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے کیے گئے ہیں 'ان میں لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ایچ آئی ٹی اور چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم اشرف کو کمانڈر ٹو کور مقرر کردیا گیا'۔

لیفٹننٹ جنرل بلا اکبر کو راولپنڈی، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کراچی اور لیفٹننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو ملتان کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

رواں سال جون میں پاک فوج کے 37 افسران کو میجر جنرل جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، ترقی پانے والے 9 افسران کا تعلق میڈیکل کور سے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024