• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تیمور کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے زیادہ

شائع September 28, 2018
تیمور علی خان دسمبر 2016 میں پیدا ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
تیمور علی خان دسمبر 2016 میں پیدا ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی خبریں تو کبھی کبھی بھارتی میڈیا کی زینت بنتی ہیں، تاہم ان کے بیٹے تیمور علی خان کی ہر روز ایک سے زائد خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

ننھے تیمور علی خان ابھی 2 سال کے بھی نہیں ہوئے،تاہم وہ میڈیا پر ایسے چھائے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تیمور علی خان کی میڈیا میں شہرت نہ صرف اپنے والدین بلکہ شوبز جوڑوں کے تمام بچوں سے بڑھ کر ہے۔

تیمور علی خان کی میڈیا کوریج کے مقابلے شاہ رخ خان،سری دیوی، ایشوریا رائے اور عامر خان جیسے اداکاروں کے بچوں کی کوریج بھی بہت کم ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں تیمور علی خان میڈیا کوریج کے حوالے سے اپنی سوتیلی اور بڑی بہن سارہ علی خان سے بھی آگے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر خبروں میں خود تیمور علی خان اور ان کی والدہ کرینہ کپور کا تذکرہ رہتا ہے، تاہم اب ان کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

خبر یہ ہے کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔

جی ہاں، تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، بھارتی وزیر اعظم سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں۔

اگرچہ تیمور علی خان کی آیا کہ بنیادی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے، تاہم اوور ٹائم الاؤنس کے بعد ان کی تنخواہ پرائم منسٹر سے بھی بڑھ جاتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر میں ایک شوبز نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی بنیادی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیمور علی خان کی آیا کی اگرچہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں، تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیے جاتے ہیں۔

شروع سے ہی تیمور کے لیے ایک ہی آیا کو مقرر کیا گیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
شروع سے ہی تیمور کے لیے ایک ہی آیا کو مقرر کیا گیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

تیمور علی خان کی آیا کو اضافی وقت دیے جانے کے اضافی پیسے ملتے ہیں اور اگر ان کے اوور ٹائم الاؤنس کو بھی ملایا جائے تو ان کی تںخواہ بھارتی ایک لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

علاوہ ازیں تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے۔

بولی وڈ شادیز نامی شوبز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت اور ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیمور علی خان کی آیا کی بنیادی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے۔

آیا کو ہر وقت تیمور کے ساتھ دیکھا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
آیا کو ہر وقت تیمور کے ساتھ دیکھا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

تاہم اوور ٹائم الاؤنس شامل کرنے کے بعد ان کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بڑھ جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ بھارتی صدر کی تنخواہ 5 لاکھ جب کہ نائب صدر کی تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوتی ہے، تاہم وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کے تیمور علی خان کے علاوہ بھی دیگر 2 بچے ہیں، جن میں سے ان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان جلد ہی فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

سیف علی خان کے پہلے 2 بچے ان کی پہلی بیوی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہیں، جن سے انہوں نے 1991 میں شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بعد ازاں 48 سالہ سیف علی خان نے 2012 میں 38 سالہ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔

رواں برس دسمبر میں تیمور علی خان کی دوسری سالگرہ منائی جائے گی۔

آیا کی مجموعی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ ہے—فوٹو: مڈ ڈے
آیا کی مجموعی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ ہے—فوٹو: مڈ ڈے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024