• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’کراچی ملک کو پالتا ہے لیکن سندھ حکومت کراچی کو کچھ دینے پر تیار نہیں‘

شائع September 27, 2018
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کی — فوٹو: ڈان نیوز
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کی — فوٹو: ڈان نیوز

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ کراچی ملک کو پالتا ہے لیکن سندھ حکومت کراچی کو کچھ دینے پر تیار نہیں۔

محمد حسین کا کہنا تھا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو نے ُادھرتم ِادھر ہم کانعرہ لگا کر لسانیت کو فروغ دیا تھا‘۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس:کراچی کیلئے پانی کے نئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو نے لسانی بل پاس کرایا تھا جس کے ذریعے مہاجروں کو نقل مکانی پر مجبور کرکے ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا‘۔

پیپلز پارٹی رہنما سہیل انور سیال نے بھی ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا — فوٹو: ڈان نیوز
پیپلز پارٹی رہنما سہیل انور سیال نے بھی ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا — فوٹو: ڈان نیوز

محمد حسین کی تقریر کے جواب میں پی پی پی رہنما سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پاکستان بننے کے بعد مہاجروں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پالنے کی بات کرنے والے، پہلے سندھی اور پاکستانی تو بنیں، پھر ایسی باتیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کسی ایک کا نہیں، جو سندھ کا ہے کراچی بھی اس ہی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا این اے 252: مقابلہ پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کے درمیان

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایم کیو ایم کے لیڈر کے حکم پر کراچی میں پہلے لاشیں گرا کرتی تھیں‘۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان کو پیپلز پارٹی نے ہی بحال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کو اختیارات دیے جس کی وجہ سے کراچی میں امن آیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024