• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

ملالہ یوسف زئی ایشیا کے 100 ذہین ترین افراد میں شامل

شائع September 27, 2018
ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ میں مقیم اور زیر تعلیم ہیں—فوٹو: ڈیلی مرر
ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ میں مقیم اور زیر تعلیم ہیں—فوٹو: ڈیلی مرر

اگرچہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر اعزازات بھی حاصل ہیں۔

تاہم اب انہیں مزید ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔

سنگاپور کے نشریاتی ادارے ‘ایشین ایج’ کے تحت شائع ہونے والے میگزین ‘ایشین جیوگرافک میگزین’ نے ملالہ یوسف زئی کو برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں شامل کیا ہے۔

ایشین جیوگرافک میگزین ہر سال صنعت، کھیل، شوبز، سماج، سیاست اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ان ایشیائی افراد کی فہرست مرتب کرتا ہے، جن کا سماج میں اثر اور کردار ہوتا ہے۔

میگزین نے 2017 کے ایشیا کے ذہین ترین افراد یعنی ‘آؤٹ اسٹینڈنگ پیپل آف 2017 لسٹ’ کا اجراء کردیا، جن میں پاکستان، بھارت، سنگاپور، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے افراد شامل ہیں۔

ایشیا کے 100 ذہین ترین افراد میں پاکستان سے صرف ایک شخصیت امن کا نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی فہرست میں بھارت سے متعدد افراد کو شامل کیا گیا ہے، اس فہرست میں جہاں بھارتی صحافی اور ناول نگار اروندھتی رائے کا نام شامل ہے، وہیں اس میں ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی 150 بااثر خواتین میں شامل

علاوہ ازیں اس فہرست میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سابق حسینہ اداکارہ ایشوریا رائے کا نام بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سمیت چین کے صدر اور برما کی متنازع رہنما آنگ سانگ سوچی کا نام بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ایشیا کے متعدد سیاستدانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں چین، جاپان، تھائی لینڈ اور سنگاپور کی فیشن اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024