• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری جاں بحق

شائع September 27, 2018

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و جبر رک نہ سکا اور حالیہ کارروائی میں مزید 4 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر، بٹگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی میں 4 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے نورباغ میں سرچ آپریشن کیا اور محاصرے کے دوران محمد یعقوب ملک کے گھر پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے محمد سلیم ملک جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 3 کشمیری جاں بحق

ادھر بٹگام کے علاقے پنزان میں 2 جبکہ ضلع اسلام آباد کے علاقے دالوچ دورو میں بھی آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

اس سے قبل دالوچ دورو میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا۔

دوسری جانب سری نگر میں جاں بحق سلیم ملک کے جنازے کے دوران بھارتی فوج نے ظلم جاری رکھا اور نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بھارتی پولیس اور فوج نے عام شہریوں پر اس وقت شیل فائر کیے جب وہ جنازے کو نورباغ سے عیدگاہ لے جارہے تھے، جس کے بعد کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان کشیدگی میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

سلیم ملک کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے بازے کی۔

ادھر مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے بچنے کے لیے قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے مرکزی ضلع سرینگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے، ساتھ ہی سری نگر، بٹگام اور اسلام آباد کے اضلاع مین ٹرین اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

علاوہ ازیں پنزام میں بڑی تعداد میں بھارت مخالف مظاہرے جاری ہے، جہاں مظاہرین بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور حق خود ارادیت تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں دن بدن شدت آتی جارہی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 18 کشمیریوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ریاستی جبر جاری، مزید ایک کشمیری جاں بحق

25 ستمبر کو بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 کمشیری نوجوان جاں بحق کیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ کے علاقے سملار میں جمعرات (20 ستمبر ) کو 2 جبکہ جمعہ (21 ستمبر ) کو 3 نوجوان کو قتل کردیا تھا۔

بھارتی فورسز نے لسی پورہ ، آرمولا، عالی پورہ، بٹنور ، گاربگ، نوپورہ پائین، حاج دار پورہ اور اچھن کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024