• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

آمنہ الیاس اور میرا کی ‘باجی’

شائع September 27, 2018
آمنہ الیاس اور میرا کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک
آمنہ الیاس اور میرا کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک

رواں برس مئی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی پاکستانی فلم اسٹار میرا کی زندگی پر فلم ساز ثاقب ملک فلم بنا رہے ہیں۔

تاہمیہ خبریں سامنے آتے ہی ثاقب ملک نے ڈان سے خصوصی بات چیت کے دوران ان خبروں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ وہ ایک فلم پر کام کر رہے ہیں،تاہم وہ اداکارہ کی سوانح حیات نہیں۔

تاہم اب ثاقب ملک اور میرا کی اس فلم کا نام اور کاسٹ سامنے آگئی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم ساز اور دیگر کاسٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے فلم کا نام ‘باجی’ بتایا۔

فلم کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے میرا نے دعویٰ کیا کہ وہ فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

میرا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور وہ فلم میں مرکزی کردار ‘باجی’میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ثاقب ملک میرا کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں؟

فلم کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘باجی’ ایک تھرلر ڈرامہ فلم ہے، جو پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

View this post on Instagram

#baajithefilm

A post shared by Meera jee (@meerajeeofficial) on

فلم کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ فلم خواتین کے باثر اور طاقتور کرداروں پر مبنی ہے اور فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شامل محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انہیں ‘باجی’کی کہانی بہت پسند آئی، انہوں نے فلم کی کہانی کو کمرشل فلموں سے ہٹ کر بتایا ۔

مزید پڑھیں: میرا اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہاں

انہوں نے فلم کی کہانی کی تعریف کرنے سمیت یہ بھی بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے، جب کہ فلم کی کاسٹ نے گانوں کو بھی شوٹ کروالیا۔

اگرچہ محسن عباس نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔

‘باجی’ کو آئندہ برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

View this post on Instagram

#meerajee

A post shared by Meera jee (@meerajeeofficial) on

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025