• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’آزادی ہے گناہ تو قبول ہے سزا‘

شائع September 27, 2018
فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کی ایکشن سے بھرپور ویڈیو نہایت شاندار نظر آرہی ہے۔

اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ ان کا ساتھ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ دیتی نظر آئیں گی۔

فلم ٹھگس آف ہندوستان کی کہانی سال 1795 پر مبنی ہے، 3 منٹ 38 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کے آغاز میں بتایا گیا کہ مشرقی بھارتی کمپنی ہندوستان میں تجارت کے غرض سے موجود تھی تاہم بعدازاں یہ ہندوستان پر حکومت کرنے لگی۔

مزید پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چالاک فرنگی

جس کے بعد امیتابھ بچن کے کردار آزاد کو متعارف کروایا گیا، امیتابھ کے کردار کا نام موشن پوسٹر میں خدا بخش بتایا گیا تھا، تاہم ٹریلر میں انہیں آزاد کے نام سے پکارا گیا۔

برطانوی آزاد کو ٹارگٹ کررہے تھے کیوں کہ وہ ان کی بھارت پر حکومت کے درمیان کھڑا تھا، جس کے بعد وہ عامر خان کی مدد لیتے ہیں جو فلم میں فرنگی بنے ہیں۔

ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ امیتابھ بچن کی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ کترینہ کیف کے کردار پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سب سے بڑا ٹھگ‘

ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس شاندار ٹریلر میں اداکاراؤں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جو اداکاروں کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

اور ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ لوگوں کا خیال بہت حد تک صحیح تھا، کیوں کہ فلم کا میوزک اس ہولی وڈ فلم کی ہی یاد دلاتا ہے۔

وجے کرشنا اچاریا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024