• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

شائع September 26, 2018
بلاول بھٹو زرداری نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں عدم شرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں نواب زادہ نصراللہ خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نواب زادہ نصراللہ خان کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ی پی پی اور نواب زادہ نصر اللہ خان کا گہرا رشتہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواب زادہ نصر اللہ کے بیٹے کا رکن قومی اسبلی منتخب ہونے پر خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا دھاندلی پرتحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نا تجربہ کار حکمران اپنے غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں تاہم پیپلزپارٹی جلاؤ گھیراؤ کرکے نظام کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتی لیکن پی ٹی آئی نے حکومت کا آغاز چندہ مانگ کر کیا، ملک چندوں سے نہیں چل سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ کے نام پرعوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، فریال تالپور کی پھر عدالت میں پیشی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خارجی امور چلانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور ان کی خارجہ پالیسی صرف سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہے، ’خدارا خارجہ پالیسی جیسے اہم معاملے کو مذاق نہ بنایا جائے‘۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے بجائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کو بتانا ہوگا کہ وہ اقوام متحدہ میں خود کیوں نہیں گئے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا ہمیں موقع ملا تھا جو ہم نے ضائع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم سیاسی دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غیر ضروری امور پرسیاست کرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹارہی ہے۔

ملک میں پانی کے بحران پر ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں پانی کے بحران کی اصل وجہ غیرمنصفانہ تقسیم ہے، پانی کے مسئلے پرمشترکہ مفادات کونسل میں ہی فیصلہ ہوسکتا ہے‘۔

تبصرے (2) بند ہیں

Malik USA Sep 26, 2018 08:20pm
What your party did in your tenure and what Fazlur Rehman sb did in last 10 years?
Humayon Sep 26, 2018 08:58pm
Mulk ko to apke abu g aor nawaz sharif g ne kangal kia he .sood k liye be qarza lena partha he

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024