• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

شائع September 26, 2018
اداکارہ  نے نانا پاٹیکر پر ان کے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر ان کے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں ایک شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ایک شو کے دوران تنوشری دتہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا تھا۔

اس انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلمیں انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔

نیوز 18 کو دیے ایک انٹرویو میں تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ می ٹو جیسی مہم کا آغاز بھارت میں کبھی نہیں ہوسکتا جس کی وجہ یہاں کی انڈسٹری میں موجود افراد کی منافقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سب ہی نانا پاٹیکر کے رویے کو جانتے ہیں کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے، انڈسٹری کے لوگوں کو نانا پاٹیکر کے بیگ گراؤنڈ کا بھی اندازہ ہے، وہ ماضی میں اداکاراؤں پر تشدد بھی کرچکے ہیں، وہ انہیں ہراساں کرچکے ہیں، لیکن کسی اخبار میں آج تک ایسی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی‘۔

اداکار نے کہا کہ ’میرے کیریئر کے آغاز میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے ہراساں کیا، جس کے بعد میں نے پروڈیوسرز سے شکایت کی، لیکن انہوں نے میری کسی شکایت پر غور نہیں کیا، جس کے بعد نانا پاٹیکر نے مطالبہ کیا کہ وہ ایک گانے کے دوران میرے ساتھ ایک غیر مناسب سین شوٹ کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس سین کی فلم میں کوئی ضرورت نہیں تھی‘۔

یاد رہے کہ بولی وڈ انڈسٹری میں کئی بڑے بڑے ستاروں نے نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم آج تک کسی نے بھی اس حوالے سے آواز نہیں اٹھائی۔

تنوشری دتہ نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار اور رجنی کاتھ جیسے بڑے اداکار بھی جب نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے باوجود خاموش رہے تو بھارت میں می ٹو جیسی مہم کا آغاز کبھی نہیں ہوپائے گا۔

پدما شری اور نینشل ایوارڈ یافتہ نانا پاٹیکر نے تاحال تنشری کے بیانات پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024