• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اہلیان کراچی کو 25 دسمبر کو خوشخبری دیں گے، چیف جسٹس

شائع September 26, 2018 اپ ڈیٹ September 27, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اہلیان کراچی کو پانی کے حوالے سے 25 دسمبر کو خوشخبری سنائیں گے۔

ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی ترسیل اور فراہمی کا معاملہ حل نہیں ہوا تو بڑے مسائل سر اٹھائے کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ

علاوہ ازیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میں لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتا۔'

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ’کراچی کے پانی کے حوالے سے 25 دسمبر کو خوشخبری ملے گی‘۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل سے پورے ملک میں مجوزہ ڈیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے رواں ماہ کے وسط میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو بتادیا پانی کے مسئلے پر فسادات ہوسکتے ہیں،میئر کراچی

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ پاکستان نے سی پیک میں شمولیت کے لیے سعودی عرب کو دعوت دی ہے اور ریاض اس منصوبے میں پاکستان کا تیسرا پارٹنر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بھی بہت قریبی تعلقات ہیں اور آئندہ ماہ اماراتی وفد اسلام آباد پہنچے گا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ یو اے ای نے کراچی میں پانی کے منصوبے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے بہت جلد دونوں ممالک شہر قائد میں پانی کی فراہمی سے متعلق بات چیت کا آغاز کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024