• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل: سابق چیف جسٹس کے داماد دبئی سے گرفتار

شائع September 26, 2018

اسلام آباد: ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق مقدمے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے اور ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، تاہم اب اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دبئی سے گرفتار کیا جن کے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں تقریباً 300 لوگ متاثر ہوئے اور ان کی پوری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی، جس کے بعد متاثرین نے لاہور میں احتجاج کیا اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت آیا۔

تاہم اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024