• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون پاکستان میں متعارف

شائع September 25, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 7 (2018) پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون گزشتہ ہفتے کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا اور چند دن میں ہی اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کی پہلا 4 بیک کیمروں والے فون کی تصدیق؟

اس فون میں 6 انچ کی سپرامولیڈ انفٹنی ڈسپلے سے لیس اسکرین دی گئی ہے، جبکہ اوکٹا کور پراسیسر بھی موجود ہے۔

128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، فنگر پرنٹ اسکینر اور دیگر فیچرز بھی اس فون کا حصہ ہیں۔

تاہم خاص بات اس کے بیک پر موجود 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہی ہے جو کہ بائیں کونے پر اوپر عمودی ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

بیک پر مین کیمرہ 24 میگاپکسل کا جس میں f1.4 آپرچر دیا گیا ہے ، دوسرا 8 میگاپکسل کیمرہ الٹرا وائیڈ اینگل اور 120 ڈگری سنسر کیمرہ ہے جس میں f2.4 آپرچر موجود ہے جبکہ تیسرا 5 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر سے لیس کیمرہ ہے جو کہ پورٹریٹ فوٹو کے لیے ہے اور اس میں f2.2 آپرچر دیا گیا ہے۔

ان کیموں کی بدولت گلیکسی اے 7 استعمال کرنے والوں کو کافی ٹرکس آزمانے کا موقع ملے گا جیسے bokeh ایفیکٹ (پس منظر کو دھندلا کرنا) کو تصویر کھیچنے کے بعد ایڈجسٹ کرنا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

گلیکسی ایس سیریز کی طرح اے سیون کا مین کیمرہ رات کی کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ سام سنگ کا انٹیلی جنٹ سین آپٹیمائزر بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان میں فی الحال اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ 50 ہزار روپے تک فروخت ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024