• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ نامزد

شائع September 25, 2018

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی 9 قائمہ کمیٹیوں اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ کی سب سے اہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سے) کی سربراہی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈان کو بتایا کہ یہ فیصلہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین کمیٹی ہے جو حکومت کے اخراجات اور ریونیو کے آڈٹ پر نظر رکھتی ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے ایوان زیریں کی قائمہ اور فنکشنل کمیٹیاں تاحال تشکیل نہیں دی گئی ہیں، جن میں سیاسی جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی نشستوں کے تناسب سے نمائندگی اور چیئرمین شپ ملتی ہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن)، حکومت کے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اقدامات اور پالیسیوں پر نظر رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بد عنوانی کے خاتمے میں بے بس‘

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کی امید کا واحد مرکز پارلیمنٹ ہو اور صرف پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کے مطالبات پورے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں صرف تنخواہیں لینے اور دھرنے دینے کے لیے نہیں آنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنی حکومت میں متعارف کرائے جانے والے بلدیاتی نظام کی حفاظت کا عزم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024