• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج

شائع September 24, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست تو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے اسی نوعیت کا ایک مقدمہ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کسی اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایسی درخواست جو دوسری ماتحت عدالتوں میں ہے وہ قابل پیش رفت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے مقرر

سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی پٹیشن واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جس اسمبلی مدت میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی وہ ختم ہو چکی ہے اور گزشتہ اسمبلی اپنی میعاد پوری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024