• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

12سال بعد کُک کے بغیر انگلش ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

شائع September 22, 2018 اپ ڈیٹ September 25, 2018

لندن: انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے سرے کے بلے باز رورے برنز کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رورے برنز پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جنہیں اسٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلسٹر کُک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کک نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ 159 ٹیسٹ میچوں کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنے اسٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک کے بغیر میدان میں اترے گی جنہوں نے ریٹائر ہونے سے قبل 2006 سے 2018 تک لگاتار 158 ٹیسٹ میچ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اعلان کردہ اسکواڈ میں جو ڈینلی اور اولی اسٹون کو بھی پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

کیٹن جیننگز ناقص کارکردگی اور فارم کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ جیک لیچ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلسٹر کک نے سنچری بنا کر آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنا لیا

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جو روٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، رورے برنز، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، سیم کرن، جو ڈینلی، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، اولی پوپ، عادل رشید، بین اسٹوکس، اولی اسٹون اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

انگلش ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے، تین ٹیسٹ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024