• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسٹریٹ کرائمزکے خلاف اعلان جنگ کیا جائے،آئی جی سندھ

شائع September 22, 2018

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کلیم امام نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کو300 موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ کرائمزکے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔

حال ہی میں تعینات ہونے والے آئی جی سندھ کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اقدامات اور اس حوالے سے پولیس کی حکمت عملی کا خصوصی اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ کے علاوہ آرآرایف، ایس آر پی، سی آئی اے، ایڈمن کراچی کے ڈی آئی جیز، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور اے آئی جی ایڈمن نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نےاجلاس کوانسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمت عملی سمیت گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان، گروہوں اور ان کے کارندوں سمیت چھاپہ مار کارروائیوں سمیت موبائل فونز، گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم کی تفصیلات کا احاطہ کیا اور پولیس کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:'محکمہ پولیس کا مقصد عوامی خدمت، جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے'

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائمزکو ایک چیلنج کے طور پر لیا جائے اور ایسے جرائم اور ان میں ملوث عناصر وگروپس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو، آرآرایف اور ایس آرپی سے انسداد اسٹریٹ کرائم کے لیے افرادی قوت طلب کرلی جس پر ایس ایو نے 250، آرآرایف نے 150 جبکہ ایس آر پی نے 1000 افسران وجوانوں پر مشتمل افرادی قوت بمعہ وہیکلزکراچی پولیس کے ڈسپوزل پردیں جس کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مشترکہ طورپرمزید سخت اورنتیجہ خیز بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کے افسران کی گاڑیاں بھی مخصوص پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے اسنیپ چیکنگ کے عمل میں حصہ لیں اور اس ضمن میں باقاعدہ پوائنٹس مختص کرنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رجوع کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کو300 موٹر سائیکل دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس تبدیل کردیے

آئی جی سندھ نے تھانوں کی سطح پر آپریشنل اور باالخصوص انویسٹی گیشن پولیس کے جملہ اقدامات کو مذید فعال کرنے کی ہدایت کی۔

کلیم امام نے کہا کہ پولیس کی مدد کرنے والے یا جرائم کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر کو ڈاکٹر سید کلیم امام نے آئی جی سندھ پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مرکزی پولیس آفس میں تعینات سینئر افسران، سی پی اوسیکیورٹی افسران اور جوانوں سمیت دیگر شعبوں سے منسلک اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ پولیس کا مقصد عوامی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس ایک ٹیم ورک کا نام ہے اور کوئی بھی انفرادی حیثیت میں ہدف حاصل نہیں کرسکتا جبکہ ایک ٹیم کی حیثیت میں اٹھائے جانے والے راست اقدامات میں کامیابی 100 فیصد یقینی ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024