• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بچوں کی بہترین پرورش کے لیے 10 رہنما نکات

شائع September 25, 2018 اپ ڈیٹ December 14, 2018

اپنی زندگی کو متوازن رکھتے ہوئے خاندان کا خیال رکھنا ایک آرٹ ہے۔ یہاں وہ 10 رہنما اصول بتائے جا رہے ہیں جن کے ذریعے مشکل خاندانی زندگیوں کو آسان بنتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

1: اپنے بچے کی خوبیوں کا ادراک کریں

اس کے ذریعے آپ اپنے بچوں کی عزتِ نفس مضبوط کرسکتے ہیں جس سے انہیں مشکل نظر آنے والی چیزوں سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ یاد رکھیں کہ بچے آپ کی بات سننے اور پریشان کن رویوں کو تبدیل کرنے پر زیادہ آمادہ اس وقت ہوں گے جب ان کی عزتِ نفس مجروح نہیں ہوگی۔

2: بچوں پر زبردستی کرنا تعریف اور تحائف سے زیادہ کارگر نہیں ہے

ان کی کمزوریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے بجائے انہیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے استعمال میں مدد دینے کے طریقے تلاش کریں۔ جب حوصلہ افزائی کی جائے تو بچے نت نئی چیزیں سیکھتے ہیں تاکہ کمزوریوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیے: وہ 5 عام غلطیاں جو تمام والدین کرتے ہیں

3: منفی جذباتی ردِعمل مثلاً غصے، طنز اور مذاق اڑانے سے پرہیز کریں

اگر آپ کے بچوں میں خود کو قابو نہ رکھنے جیسے مسائل ہیں تو منفی تاثرات ان کے مسائل میں مزید بگاڑ کا سبب بنیں گے۔

4: بہن بھائیوں کا موازنہ نہ کریں

اگر آپ کے بچے کو لگنے لگے کہ اس کا بھائی یا اس کی بہن کو آپ کی خصوصی مراعات حاصل ہیں، تو ان کے درمیان ایسی مخالفت پیدا ہوسکتی ہے جو زندگی بھر بھی جاری رہ سکتی ہے۔ چنانچہ یقینی بنائیں کہ آپ کے بچوں کو معلوم ہو کہ ان سے برابر پیار کیا جاتا ہے۔

5: اگر ضرورت ہو تو مدد حاصل کریں

بچوں کے ساتھ زندگی ایک رولر کوسٹر کی سواری جیسی ہے۔ اس بات کو سمجھنے سے بچوں کی پرورش کے دوران منفی پہلووؤں سے بھی سامنا ہوگا اور ضرورت پڑنے پر پروفیشنل مشوروں کے حصول سے آپ کی زندگی پُرسکون بھی رہ سکتی ہے اور لطف انگیز بھی۔

6: بچوں کو ’توجہ‘ کی ضرورت ہوتی ہے

اگر انہیں خاندان سے مثبت توجہ نہیں ملے گی تو وہ منفی توجہ حاصل کرنا چاہیں گے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ منفی ہی سہی مگر توجہ تو بہرحال توجہ ہے اور نظرانداز کیے جانے سے بہتر ہے۔ اپنے بچوں کے ساتھ گفتگو ضرور کیا کریں۔ یاد رکھیں کہ پیار اور توجہ سب سے بڑے مرہم ہیں۔

7: اپنے بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھیں

بچے انٹرنیٹ پر خطرناک مواد تک بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسا پروگرام انسٹال کریں جو ان کی وزٹ کی گئی ویب سائٹس اور ان کی چیٹنگ کا ریکارڈ رکھے۔

مزید پڑھیے: آپ کے بچے ڈیجیٹل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں؟

8: تسلیم کرلیں کہ بچوں کے بعد زندگی بدل جاتی ہے

چھٹی کے روز دیر تک بستر میں پڑے رہنا بچوں کے ساتھ کھیلنے سے بدل جاتا ہے۔ مگر یاد رکھیں کہ آپ کو پھر بھی ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ویک اینڈز پر کچھ وقت تنہا گزارنا باہمی تعلق کے لیے بہت ضروری ہے۔

9: اپنے بچوں کے لیے مثال بنیں

اپنے بچوں کو فوٹو کاپی کی ان مشینوں کی طرح سمجھیں کیونکہ بچے ہر وہ کام کریں گے جو آپ کرتے ہیں۔ اگر آپ کا رویہ بُرا ہے تو آپ انہیں بھی بُرا رویہ رکھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اپنے آپ کا جائزہ لیں اور اپنے بچوں کے سامنے اپنے غصے پر قابو رکھیں۔

10: کبھی بھی اپنے بچے سے مایوس نہ ہوں

آپ کے بچے کے تمام مسائل کچھ مزاح، نیک نیتی اور مستقل مزاجی سے حل ہوسکتے ہیں۔ والدین کی مناسب مدد و حمایت سے سب سے زیادہ پریشان کن بچے بھی نہایت حیران کن انسانوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بچوں کو ادب و آداب کیسے سکھائیں؟

آپ کے بچے کیا بنیں گے اور آپ اس نتیجے پر کیسے اثر انداز ہوسکتے ہیں، یہ سب آپ کی خاندانی زندگی پر منحصر ہے۔ جو دے سکتے ہیں دیں، خود کو ٹھنڈا رکھیں اور مایوس نہ ہوں۔ نتائج اور آپ کی اپنی خوشی آپ کو حیران کردے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024