• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

میکسیکو: کرپشن کے خلاف رپورٹنگ پر صحافی قتل

شائع September 22, 2018

میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں کرپشن کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر دھمکیوں کا سامنا کرنے والے صحافی کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا، رواں سال میکسیکو میں یہ نویں صحافی کا قتل ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ماریو گومز نامی صحافی ایل ہیرالڈو ڈی چیاپس نامی اخبار سے وابستہ تھے، اخبار نے ہی گومز کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

گومز کے ساتھی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ انہوں نے حال ہی میں ایک شکایت درج کی تھی کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں۔‘

35 سالہ گومز کو سال 2016 میں بھی کرپشن کے خلاف آرٹیکلز شائع کرنے پر دو ریاستی عہدیداران کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ایل ہیرالڈو اخبار نے بتایا کہ گومیز یاجالون کے علاقے میں واقع اپنے گھر سے کام کے لیے روانہ ہورہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : میکسیکو: خاتون رپورٹر کے قتل پر اخبار نے اشاعت روک دی

انہوں نے مزید بتایا کہ گومز کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ شدید زخموں کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے۔

گومز گزشتہ آٹھ سال سے ایل ہیرالڈو اخبار میں کام کررہے تھے،اخبار کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ایک اداریے میں ان کے ساتھیوں نے ان کے قتل میں ملوث مجرمان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب ریاستی پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس قابل مذمت قتل میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ہر ممکن تحقیقات کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا کیا جائے گا۔‘

کام کرنے کے لیے خطرناک جگہ

میکسیکو میں طاقت ور ڈرگ مافیا جرائم کی وجہ سے گزشتہ برس ملک میں 28 ہزار 7 سو 2 افراد قتل ہوئے، ان میں 11 صحافی بھی شامل تھے۔

گومز، رواں سال قتل کیے گئے 9 صحافیوں میں سے ایک ہیں جبکہ سال 2000 سے اب تک میکسیکو میں 100 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اب تک واضح نہیں کہ میکسیکن گورنمنٹ پروٹیکشن پروگرام فار جرنلسٹس اینڈ ہیومن رائٹس میں گومز کا اندراج ہو اتھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2017: دنیا بھر میں 68 صحافیوں کا قتل

یہ پروگرام سال 2012 میں میکسیکو میں صحافیوں کے قتل جیسے جرائم کو روکنے کے لیے شروع کیا تھا ۔

پروگرام خطرے کا شکار صحافیوں کو باڈی گارڈز اور دیگر حفاظتی اقدامات فراہم کرتا ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ کئی ہائی پروفائل افراد کے قتل کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

آر ایس ایف میکسیکو کی نمائندہ بیلبینا فلوریز کا کہنا تھا کہ ’ گومز کے قتل نے ہمیں مزید افسردہ کردیا کیونکہ حکومت کے حفاظتی پروگرام کے لیے ہم وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم گومز کے قتل کی مکمل تحقیقات اور اس کے لواحقین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024