• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پیروں کے ناخنوں کی رنگت صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

شائع September 20, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہم میں سے بیشتر اپنے پیروں کے ناخنوں یا ان کی رنگت پر توجہ نہیں دیتے، مگر آپ کو یقین ہو یا نہ ہو ، یہ ناخن جسم کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔

پیروں کے صحت مند ناخن ہموار، رنگ مستحکم اور عام طور پر گلابی مائل ہوتے ہیں، جبکہ مختلف رنگ، نشان یا لکیریں صحت کے مختلف مسائل کا عندیہ دیتے ہیں۔

یہاں آپ جان سکیں گے کہ پیروں کے ناخنوں کی مختلف رنگت صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے اور کس وقت آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں : پیروں سے ظاہر ہونے والی سنگین امراض کی 8 علامات

اگر ناخن پر سیاہ یا جامنی نشان ہو

ویسے اس کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ نشان عام طور پر پیروں کے ناخنوں پر کسی بھاری چیز کے گرنے کی وجہ سے اس کے اثر یا ٹراما کے باعث نمودار ہوتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے علاج کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، بس کچھ وقت تک انتظار کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ معمول پر آجائے، یعنی ناخن مسلسل بڑھتے رہتے ہیں اور یہ نشان بتدریج غائب ہوجاتے ہیں۔

اگر ناخن پیلے یا بھورے ہوجائیں

اگر پیروں کے ناخن غیرمعمولی طور پر پتلے ہو اور ان کی رنگت پیلی یا بھوری مائل ہوجائے تو یہ فنگل انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اس سے ایک وقت میں کئی ناخن متاثر ہوسکتے ہیں۔ ناخنوں کا یہ فنگس جتنی گہرائی میں جاتا ہے، اتنی ہی اس کی رنگت تبدیل ہوتی ہے، وہ پتلا اور کونے ٹوٹ جاتے ہیں، جو کہ انتاہئی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاج کا انحصار انفیکشن کی شدت پر ہوتا ہے جو کہ ادویات یا دیگر طبی طریقہ کار کے مطابق ہوتا ہے۔ اگر ناخن کی رنگت پیلی یا بھوری مائل نظر آئے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ فوری اس کا تجزیہ کرکے علاج تجویز کرسکے۔بھورے اور خاکستری ناخن فنگل انفیکشن کی بجائے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوتے ہیں تو اس کا حل ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹ کا استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

سفید نشان یا لکیریں

ایسی لکیریں کسی مسلسل دباﺅ یا ٹراما کا نتیجہ ہوتی ہیں، مگر اس دباﺅ کی شدت اتنی زیادہ نہیں ہوتی کہ ناخنوں پر سیاہ یا جامنی نشانی ابھر آئے۔ اس کا ذمہ دار عام طور پر تنگ جوتوں کو مسلسل پہننا ہے یا ناخنوں سے مسلسل ایک جگہ پر رگڑنا بھی اس کا باعث ہوسکتا ہے۔ اس کا علاج ڈاکٹر کے مشورے سے مخصوص سپلیمنٹس کے استعمال میں چھپا ہوتا ہے، دوسرا علاج انتظار کرنا ہے اور کچھ عرصے میں ناخن بڑھنے سے وہ غائب ہوجاتے ہیں، مگر یہ سفید لکیریں خون کی کمی کے باعث بھی ابھرتی ہیں، اگر تو تنگ جوتے استعمال نہیں کرتے یا کسی اور وجہ سے چوٹ نہیں لگی تو اینیمیا ہی اس کی وجہ ہوسکتی ہے، تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے دیکھیں کہ آئرن کی کمی تو نہیں۔

سرخ ناخن

عام طور پر ایسے ناخن خوراک نہ کھانے کا نتیجہ ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں شدید قسم کی غذائی کمی اس کا باعث ہوتی ہے، جس کا علم آپ کو خود ہی ہوسکتا ہے۔ ناخنوں کی یہ رنگت اس بات کی علامت ہے کہ ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا جائے۔

ناخنوں پر سیاہ لکیریں

اگر ناخنوں پر سیاہ لکیریں ابھر آئی ہیں یا وہ مکمل سیاہ ہوگئے ہیں تو اس کی وجہ بے ضرر سے لے کر سنگین ترین ہوسکتی ہے، تو بہتر یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024