• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: 4 سال تک بیٹی کے ریپ کا الزام، باپ گرفتار

شائع September 20, 2018

بھارت میں ممبئی کے ملحقہ علاقے میں 4 سال تک اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسویسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کے ریپ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کی عمر 40 سال ہے۔

پولیس افسر ایس بی پٹیل کا کہنا تھا کہ 7 سال قبل ملزم کی اہلیہ سے علحیدگی ہوگئی تھی جس کے بعد ایک بیٹی ملزم کے ساتھ جبکہ 2 بیٹے اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: 4 سالہ لڑکی کا ریپ، مجرم کو سزائے موت

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے رواں ہفتے اپنے پڑوسی کے ذریعے پولیس کو والد کے ریپ کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے بالغ کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا 20 سال تک بڑھا دی ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے نابالغ کا ریپ کرنے والے مجرم کے لیے سزائے موت مقرر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 7 سالہ لڑکی کا ریپ، ملزم گرفتار

مذکورہ سخت سے سخت سزاؤں کے باوجود بھارت میں خواتین کے ریپ کے واقعات، خاص طور پر کم عمر لڑکیوں اور بچوں کے ریپ کے واقعات، میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آئے روز بھارت میں ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024