• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بڑھتی ہوئی درآمدات کے بعد بھی ٹیکسٹائل، کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ

شائع September 20, 2018

اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور کم ہوتی درآمدات کے باوجود ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی صنعت کے اعشاریے مثبت سمت میں جاتے ہوئے اضافے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

پاکستان کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں رواں مالی سال اس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 7.33 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ برس کی ایک ارب 17 کروڑ روپے سے بڑھ کر ایک ارب 25 کروڑ روپے ہوگئی۔

تاہم، رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں 3.72 اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 17 کروڑ روپے تھی، جبکہ اس برس جولائی اور اگست میں یہ 2 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

برآمدات میں بہتری وزیرِ اعظم کے ایکسپورٹ پیکیچ میں دی جانے والی سبسڈی سے منسوب ہے، مزید براں منی بجٹ میں حکومت نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے خام مال میں ڈیوٹیز کو ختم کردیا ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں سب سے مثبت پیش رفت ریڈی میڈ گارمینٹس میں دیکھی گئی جہاں ان کی قیمت میں 8.85 فیصد اور تعداد میں 26.52 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب بنے ہوئے کپٹوں کی قیمت میں 14.04 فیصد اور ان کی تعداد میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تولیے کی پیداوار میں 12.14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کاٹن کے کپڑوں کی قدر میں 7.14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، حکومت پر بیرونی دباؤ کم ہونے لگا

کاٹن سوت کی برآمدات میں 5.34 فیصد اضافہ ہوا، کاٹن کے علاوہ سوت کی برآمدات میں 16.93 فیصد کمی کا بھی سامنا رہا۔

پاکستان کی کل برآمدات میں 5.05 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی 3 ارب 48 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 3 ارب 66 کروڑ تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ برآمدات میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات میں دیکھنے میں آیا جس میں موجود خام تیل اور مٹی کے تیل کی وجہ سے اس سیکٹر کی سیلز میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: حکومت ملکی درآمدات کو کم کرنے کیلئے کوشاں

تاہم قالین و دیگر اشیا میں رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دروان برآمدات میں 4.25 فیصد اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال ابتدائی دو ماہ میں 9.97 فیصد کمی ہوئی جبکہ پاکستان کی فٹبال کی برآمدات میں بھی 1.23 فیصد کمی ہوئی۔

چمڑے کی اشیا میں 3.37 فیصد کمی ہوئی لیکن جوتوں کی برآمدات میں 10.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق سرجیکل اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 4.71 فیصد اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 26.51 فیصد کمی ہوئی۔


یہ خبر 20 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024