• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کوہلی کے نہ کھیلنے سے بھارتی ٹیم کو فرق پڑسکتا ہے، سرفراز

شائع September 18, 2018

دبئی: پاکستان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت معرکے میں ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے بھارتی ٹیم کو فرق پڑسکتا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی ٹیمیں ہمیشہ تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہیں اور بھارتی ٹیم نے بھی ہمارے خلاف تیاری کی ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ دونوں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ اوپنر فخر زمان دن بدن اپنی پرفارمنس بہتر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایشیا کپ کے اپنے پہلے معرکے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں کوئی بھی ٹیم مخالف کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترتی ہے اور پاک بھارت میں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ اس میچ کو سمجھ کر کھیلنا ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کے علاوہ بھی اچھے کھلاڑی ہیں، اگرچہ ویرات کوہلی ایک بڑا کھلاڑی ہے اور ان کے نہ کھیلنے سے بھارتی ٹیم کو فرق پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں اور شائقین کو پاک بھارت میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم

اس میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور شائقین بے صبری سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی شسکت دی تھی۔

اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو پاکستان کو فتوحات میں برتری حاصل ہے اور گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024