• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم

شائع September 18, 2018

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری منیر احمد کی حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں نہ ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں ناجائز رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور سرکاری زمین پر جنریٹر کی تنصیب کے لیے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایس آئی کو سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے 8 ہفتے کی مہلت

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں آئین کی خلاف ورزی ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں۔

عدالت نے سی سی پی او اور ڈی سی کو حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024