• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیشنل بینک کی ’ہاؤسنگ اسکیم‘ میں تعاون کی یقین دہانی

شائع September 18, 2018

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ملک میں 50 لاکھ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کے حکومتی منصوبے میں شراکت داری اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

بینک کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے کہا کہ این بی پی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘5 سال میں 50 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے جائیں گے‘

واضح رہے کہ20 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں۔

انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ملک بھر میں وسیع ریاستی زمین کی موجودگی کے علاوہ گیسٹ ہاؤسز اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دیگر حکومتی اراضی کے استعمال سے 50 لاکھ گھروں کی اسکیم کے لیے اربوں روپے جمع کیے جاسکتے ہیں۔

نیشنل بینک کے صدر نے کہا کہ ’ہم حکومتی منصوبے کا احترام ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون اور مدد کے لیے تیار ہیں‘۔

طارق جمالی نے بتایا کہ ’اس سے قبل بھی بینک وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم میں اپنا کردار ادا کرچکا ہے‘۔

مزید پڑھیں: 'عمران خان اور نواز شریف کے کیس کا موازنہ کرنا ناممکن'

این بی پی کے صدر نے کہا کہ ’حکومت نے ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے تاحال کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا، لیکن ہم مذکورہ اسکیم کے لیے تیار ہیں جس کے نتیجے میں ملازمت کی وسیع مواقع حاصل ہو ں گے‘۔

واضح رہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے سالانہ ٹریڈ فنانس پروگرام ایوارڈز میں نیشنل بینک ’لیڈنگ پارٹنر بینک ان پاکستان ایوارڈ برائے 2018‘ جیت چکا ہے۔

نیشنل بینک کے صدر نے واضح کیا کہ ’بینک نے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی ہے جس میں صنعت، توانائی، زراعت اور دیگر شعبے شامل ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا انتخابی منشور پیش، عوام سے نئے وعدے

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی پریشانی کے 80 فیصد قرضہ وصول ہو چکا ہے جبکہ 15 فیصد پر خصوصی توجہ کی ضرورت پڑی اور 5 فیصد شدید مشکلات کا باعث بنا۔


یہ خبر 18 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024