• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کا بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

شائع September 17, 2018
آرمی چیف پی ایل اے سربراہ سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
آرمی چیف پی ایل اے سربراہ سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پی ایل اے کے سربراہ جنرل ہان وائیگو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، سی پیک کی سیکیورٹی اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پی ایل اے کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور اس کو سراہا۔

انہوں نے پاک فوج کی جانب سے سی پیک کے لیے فراہم کی جانیوالی سیکیورٹی کے معیار کی بھی تعریف کی۔

چینی جنرل نے پاک فوج کے جنگی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور باہمی دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف کو پی ایل اے ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا—فوٹو: اے پی پی
آرمی چیف کو پی ایل اے ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا—فوٹو: اے پی پی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور انہیں مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ کابل،طالبان سے امن مذاکرات پر افغان حکام کی تعریف

اس سے قبل پی ایل اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کل وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ ژویا سے بھی ملاقات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024