• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بگ باس 12 کے زیادہ تر گھر والے متنازع

شائع September 17, 2018
سلمان خان ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لے رہے ہیں—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
سلمان خان ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لے رہے ہیں—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

بھارت کے مشہور ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 12 ویں سیزن کا آغاز یوں تو 16 ستمبر سے ہوگیا اور اس میں پہلے ہی دن کئی تنازع سامنے آئے۔

بگ باس 12 کی پہلی قسط میں جہاں 65 سالہ گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

وہیں اب اس شو میں شامل ہونے والے کانٹیسٹنر (گھر والوں) کی فہرست نے بھی کئی لوگوں کو حیران کردیا، کیوں کہ اس میں زیادہ تر ایسے افراد شامل ہیں، جنہیں تنازعات پیدا کرنے والے شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اگرچہ پہلی قسط میں 65 سالہ انوپ جلوتا اور 28 سالہ جیسلین میتھیو کو ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک دوسرے کی عمر کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

ان دونوں کی عمر میں 37 سال کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 12 کے آغاز میں ہی تنازع

ساتھ ہی اب بگ باس 12 کے کانٹیسٹنرز کے نام سامنے آنے پر بھی ان کے حوالے سے کئی باتیں کہی جا رہی ہیں۔

ویسے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس شو میں متنازع شخصیات کو کانٹیسٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہو، اس شو کی روایت رہی ہے کہ خبروں میں رہنے والے افراد کو ہی کانٹیسٹنر کے طور پر شامل کیا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس شو کی ریٹنگ بڑھانے یا برقرار رکھنے کے لیے جان بوجھ کر ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو کہ متنازع رہے ہوں، تاہم اس حوالے سے کبھی بھی پروگرام یا کلرز ٹی وی کی انتظامیہ نے کوئی بیان نہیں دیا۔

بگ باس 12 میں بھی مجموعی طور پر 17 کانٹیسٹنر(گھر والے) شامل ہیں، جن میں سے کچھ کانٹیسٹنر پہلی ہی قسط میں سامنے آئے، باقی دیگر کانٹیسٹنر بھی ترتیب وار سامنے آتے رہیں گے۔

اس بار بگ باس کو وقت سے کئی ہفتے قبل ہی نشر کیا گیا ہے، ماضی میں یہ اکتوبر کےآخر سے نئے سال کے آغاز تک نشر کیا جاتا تھا، تاہم اس بار اسے 16 ستمبر سے نشر کیا گیا ہے اور اس کا اختتام رواں برس کے ختم ہونے سے پہلے ہی ہوجائے گا.

علاوہ ازیں اس بار اس شو کو نشر کرنے کے وقت کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: 'بگ باس 12 ' کے لیے سلمان خان کا فی قسط ریکارڈ معاوضہ

پہلے یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر بگ باس 12 میں کترینہ کیف بھی سلمان خان کی شریک میزبان ہوں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا اور سلمان خان ہی اکیلے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں، جو ہر قسط کے لیے 14 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کریں گے اور وہ مجموعی طور پر اس شو سے 300 کروڑ روپے بٹوریں گے.

خیال رہے کہ اس شو کے کانٹیسٹنر کو ‘گھر والے’ بھی کہا جاتا ہے، وہ شو کے ایک بہت بڑے گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جس میں ایک یا 2 بیڈ رومز، کچن، ایکٹوٹی ایریا، جیم، سوئمنگ پول اور ایک بہت بڑا گارڈن بھی ہوتا ہے۔

جب کہ اس پروگرام کے میزبان جو گھر سے باہر اس کی میزبانی کرتے ہیں، انہیں باہر والے بھی کہا جاتا ہے۔

بگ باس 12 کے لیے ایک بیچ ہاؤس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سوئمنگ پول، پلے ایریا، خوبصورت بیڈ رومز، کچن، صحن، ٹی وی لاؤنچ اور دیدہ زیب باتھ روم شامل ہیں۔

اس کمرے میں درجنوں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں، جن کے ذریعے کانٹیسٹنر پر نظر رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ کیمرے کہاں نصب کیے گئے ہیں۔

اسی گھر میں رہتے ہوئے پروگرام کے کانٹیسٹرز کے درمیان مقابلہ بھی ہوتا ہے اور پروگرام کے آخر میں کامیاب کانٹیسٹر کا اعلان کیا جاتا ہے، گزشتہ برس شلپا شندے بگ باس 11 کی فاتح قرار پائی تھیں۔

کانٹیسٹنر

ڈانس مقابلوں میں شرکت کرنے والی ماڈل کرٹی ورما

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

سابق بگ باس کانٹیسٹنر روشمی بنیک ( یہ اور کرٹی ورما جوڑی کی صورت میں پیش ہوں گی)

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر سری سانت

(سری سانت خطروں کے کھلاڑی شو سمیت دیگر شوز میں بھی آ چکے ہیں)

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

گلوکار دیپک ٹھاکر اور ان کی فین اروشی وانی

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

مسلمان بہنیں صومی اور صبا خان

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سرشٹے روڈ

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

65 سالہ گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیون (جوڑی)

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

ٹی وی اداکارہ نیہا پینڈسے

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار اور وکیل رومی چوہدری اور نرمل سنگھ (جوڑی)

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

اسلام قبول کرنے کے بعد ساتھی مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے والی اداکارہ دپیکا کاکر ابراہیم

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے کسان اور صنعت کار شواشش ہشرا اور سوربھ پٹیل (جوڑی)

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

ڈرامہ سیریل ناگن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کرن ویر بوہرا

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

بگ باس کا وہ گھر جہاں پر تمام کانٹیسٹنر اگلے 3 ماہ تک رہیں گے۔

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر
—فوٹو: بگ باس ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024