• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'بگ باس 12 ' کے لیے سلمان خان کا فی قسط ریکارڈ معاوضہ

شائع September 16, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف بھارتی ریئلٹی اور متنازع شو ’بگ باس 12‘ کا 16 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے، جو کہ ہر سال ہی مختلف معروف شخصیات کے ایک دوسرے سے جھگڑوں کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتا ہے۔

یہ شو عام طور پر اپنے مواد اور فارمیٹ کی وجہ سے لوگوں کی بحث کا حصہ بنتا ہے مگر اس سے ایک اور چیز ایسی جڑی ہے جس کا ذکر ہر سال کافی ہوتا ہے اور وہ ہے اس کے میزبان بولی وڈ اسٹار سلمان خان کا معاوضہ۔

مزید پڑھیں : بھارتی ریئلٹی شو’بگ باس 11‘ کا آغاز

بگ باس بھارت کے علاوہ پاکستان، خلیجی ممالک، امریکا و یورپ میں بھی یکساں مقبول ہے۔

سلمان خان اس بار شو کی مسلسل 9ویں بار میزبانی کر رہے ہیں، سلو بھائی ’بگ باس 4‘ سے لے کر اب تک شو میں میزبانی کرتے آ رہے ہیں، اور اب بگ باس اور دبنگ ہیرو کا ساتھ لازم و ملزوم بن چکا ہے۔

اب یہ شو شروع ہو رہا ہے تو ان کا معاوضہ بھی لوگوں کی بحث کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس 12 میں ہر قسط کا 14 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی رئیلٹی شو 'بگ باس 11 ' کے فاتح کا اعلان

خیال رہے کہ سلمان خان نے بگ باس 10 کی ایک قسط کے لیے 8 کروڑ بھارتی روپے جبکہ بگ باس 11 کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا اور ٹی وی پر سب سے زیادہ کمانے والے بولی وڈ اسٹار بن گئے تھے۔

اب وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والے ہیں اور 3 ماہ تک جاری رہنے والے شو کے دوران وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے کمالیں گے۔

اس بار بگ باس 12 کی تھیم جوڑیاں رکھی گئی ہے جس کے تحت معروف شخصیات اور 'عام افراد' کی جوڑیاں بنائی جائیں گی۔

بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑا ہے، جس میں مختلف سیٹ بنائیں گئے ہیں، جب کہ اس گھر میں 90 سے زائد خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے۔

خیال رہے کہ اس شو میں شرکت کرنے والے تقریبا تمام کردار کسی نہ کسی طرح متنازع رہ چکے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024