• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

‘گیم آف تھرونز کا اختتام ہر کسی کیلئے خوش کن نہیں ہوگا’

شائع September 15, 2018 اپ ڈیٹ September 17, 2018
ڈرامے کا اختتام بھی 2019 میں ہوگا—اسکرین شاٹ
ڈرامے کا اختتام بھی 2019 میں ہوگا—اسکرین شاٹ

امریکا کے معروف شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ‘گیم آف تھرونز’ میں ‘جون سنو’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کٹ ہیرنگنٹن نے کہا ہے کہ اس ڈرامے کے اختتام سے ہر کوئی خوش نہیں ہوگا۔

کیٹ ہیرنگٹن نے دنیا بھر میں سیاست اور سازشوں کے نئے اندازوں کو متعارف کرانے والے اس ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے نشریاتی ادارے ‘ایم ٹی وی نیوز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ‘گیم آف تھرونز’ کا اختتام ہر کسی کے لیے خوش آئندہ نہیں ہوگا۔

کیٹ ہیرنگٹن کا کہنا تھا کہ شہرہ آفاق ڈرامے کا اختتام اس طرح سےنہیں ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ جس ڈرامے نے 8 سے 7 سال کا وقت لیا، اس کا اختتام یوں نہیں ہونا چاہیے۔

اگرچہ انہوں نے ‘گیم آف تھرونز’ کے اختتام کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی، تاہم انہوں نے اس مقبول سیریل کے اختتام کو کئی مداحوں کے لیے بری خبر سے تشبیح دی۔

خیال رہے کہ معروف انٹرٹینمینٹ چینل ‘ایچ بی او’ نے پہلے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ ‘گیم آف تھرونز’ کا آٹھواں سیزن ہی آخری ہوگا۔

جاری بیان میں ادارے نے وضاحت کی کہ معروف فنٹیسی سیریل کے آخری سیزن کا آغاز 2019 کے وسط سے ہوگا، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ڈرامے کا اختتام آئندہ برس کے اختتام پر ہی ہوگا۔

ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے ایچ بی او نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس کا اختتام اس قدر ہوگا کہ اس میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو بھی اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ ڈرامے کا اختتامی منظر کون سا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکرز کا ایچ بی او پر حملہ،’گیم آف تھرونز‘ لیک کرنے کی دھمکی

ادارے کے مطابق گزشتہ برس 2017 میں گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کے ہیک ہونے کے بعد اب احتیاطی تدابیر کے تحت ڈرامے کے کئی اختتامی مناظر ریکارڈ کرائے گئے ہیں، تاکہ اگر ایک سین لیک ہوجائے تو دوسرے کو استعمال کیا جائے اور اگر دوسرا بھی لیک ہو تو تیسرے منظر کو آزمایا جائے۔

اس حوالے سے کچھ ویڈیو کلپس بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ‘گیم آف تھرونز’ کے اختتامی مناظر ہیں، تاہم ان ویڈیوز کے حوالے سے ادارے کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے ہیں کہ ‘گیم آف تھرونز’ کے آخری منظر تک تمام کرداروں کو مار دیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، گزشتہ برس اگست میں اس کا ساتواں سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گیم آف تھرونز کا رومانوی جوڑا حقیقی زندگی میں ایک ہوگیا

اس ڈرامے کو صرف ایچ بی او پر ہی ریلیز کیا جاتا ہے، خیال کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کے 10 یا کم سے کم 9 سیزن بنائے جائیں گے، تاہم اب اس کا 8 واں اور آخری سیزن آئندہ برس کے وسط تک ریلیز کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کی کہانی امریکی فنٹیسی ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ سے لی گئی ہے، اس ڈرامے کو ایچ بی او کے لیے ڈیوڈ بینیوف اور ڈی بی ویزز نے بنایا۔

ڈرامے میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے اداکاروں نے کردار ادا کیے، جب کہ اس کی شوٹنگ بھی امریکا، یورپ،افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024