• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گورنر گلگت بلتستان عہدے سے مستعفی

شائع September 14, 2018
—فوٹو: میر غضنفر علی خان فیس بک
—فوٹو: میر غضنفر علی خان فیس بک

گلگت بلتستان : پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔

خیال رہے کہ میر غضنفر علی خان جون 2015 میں گلگت بلتستسان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے نواز لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اسمبلی: مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

واضح رہے گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کی تعیناتی کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت ہی کرتی ہے۔

چناچہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد تمام صوبوں کے گورنر تبدیل کردیے گئے تھے جبکہ سندھ کے گورنر محمد زبیر پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے۔

اس ضمن میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میر غضنفر علی خان نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’گلگت بلتستان والوں کو آئین میں دیگر شہریوں جیسے تمام حقوق حاصل ہیں‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ میر غضنفر علی خان کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی جانب سے راجہ جلال کو گورنر بنانے کا نوٹیفکیشن بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024