• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’چین میں مسلمانوں سے بدسلوکی نہیں بلکہ ان کی تربیت کی جارہی ہے‘

شائع September 14, 2018

جینیوا: چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی بلکہ انتہاپسندی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے یورپ کے برعکس کچھ لوگوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مغربی صوبے میں یوغروں اور دیگر مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر ملوث چینی کمپنیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: ہزاروں مسلمانوں نے مسجد کو مسمار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مذکورہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن کے بیورو برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر آف پبلسٹی لی زیاؤ جن کا کہنا تھا کہ ’یہ بدسلوکی نہیں بلکہ چین پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز اور تعلیمی ادارے قائم کر رہا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر آپ اسے بہترین طریقہ نہیں کہہ سکتے تو یہ شاید اسلامی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کا ضروری طریقہ ہے کیونکہ مغربی ممالک، مذہبی انتہا پسندی کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، بیلجیئم کو دیکھیں، پیرس کو دیکھیں اور دیگر یورپی ممالک کو دیکھیں وہ ناکام ہوچکے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے تعلیمی مراکز قید خانہ یا دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کے کیمپ نہیں، جسے انہوں نے 'مشرقی یورپی ممالک کی ٹریڈ مارک مصنوعات' کے طور پر مسترد کیا، جو سرد جنگ کے دوران سوویت حراستی کیمپوں کو کہا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: چین کا آن لائن مذہبی سرگرمیوں کے خلاف نئے قوانین بنانے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیدھی بات یہ ہے کہ یہ پیشہ ورانہ تربیت کی طرح ہے، جس طرح آپ کے بچے تعلیم سے فارغ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور اچھی نوکری کے حصول کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اسکول جاتے ہیں۔

لیکن اس طرح کی تربیت اور تعلیمی مراکز مختصر مدت کے لیے لوگوں کو قبول کرتے ہیں، کچھ لوگوں کے لیے 5 دن اور کچھ افراد کے لیے یہ سلسلہ 10 دن سے لے کر 2 ماہ تک ہوتا ہے۔

چینی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اسلام، چین کی نظر میں اچھی چیز تھا لیکن اسلامی انتہا پسندی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، یہ بہت غلط عناصر ہیں جن کا سامنا افغانستان، پاکستان، شام اور عراق سمیت بیشتر ممالک کر رہے ہیں۔


یہ خبر 14 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024