• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گورنر سندھ کا ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ

شائع September 13, 2018 اپ ڈیٹ September 14, 2018
گورنر سندھ ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: عمران احد خان
گورنر سندھ ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: عمران احد خان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے اراکین اسمبلی جبکہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل، محمد حسین خان، امین الحق، عبدالقادر خانزادہ اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا حکومت سازی کیلئے تحریری معاہدے کا اعلان

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد ایم کیو ایم نے مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر میں رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہم حکومت سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی کےساتھ تعاون کریں گے اور اس کے بدلے ایم کیو ایم کو ذاتی اور جماعتی سطح پر کچھ نہیں چاہیے تاہم 30 سال سے جو مینڈینٹ ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم وفاق میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی، خالد مقبول صدیقی

بعد ازاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے اس حوالے سے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکز میں حکومت سازی کے لیے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

اس اجلاس میں ایک غور طلب بات یہ تھی کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ایک تحریری معاہدہ بھی ہوا تھا جس میں تحریک انصاف نے کراچی کے مسائل سمیت ایم کیو ایم کے چند تحفظات کو دور کرنے کا کہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024