• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

87 ممالک میں 11 ہزار 803 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، وزارت داخلہ

شائع September 13, 2018

لاہور: وزارتِ داخلہ نے بیرونِ ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرونِ ملک قید پاکستانیوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت محکمہ داخلہ کی جانب سے پاکستانی قیدیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ بیرون ملک مجموعی طور پر 8 لاکھ 82 ہزار 5 سو 18 پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘بھارتی جیلوں میں 327 پاکستانی قید ہیں‘

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر کے 87 ممالک میں کل 11 ہزار 8 سو 3 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ سب سے زیادہ سعودی عرب میں 2 ہزار 9 سو 37 پاکستانی قید ہیں۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں، تاہم ان میں سے 5 سو 82 افراد جیلوں میں قید ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک افغانستان میں ایک سو 77 جبکہ ایران میں ایک سو 86 ایسے پاکستانی ہیں جو وہاں کی جیلوں میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چین میں 2 سو 42 جبکہ امریکا میں صرف 2 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 20 ایسے ممالک ہیں جہاں ایک بھی پاکستانی قید نہیں۔

دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ خزانہ سے 35 ہزار ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ہے، تاہم پاکستانیوں کی رہائی کے مرحلے میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس میں مزید وقت درکار ہے۔

بعد ازاں عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے بعد فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کی موجودگی کا انکشاف

خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی مختلف جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 18-2017 کے درمیان خلیجی ممالک میں 6 ہزار 4 سو 50 پاکستانیوں کو جیل ہوئی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 2 ہزار 9 سو 70 پاکستانی، سعودی عرب، 2 ہزار 6 سو پاکستانی، متحدہ عرب امارات، 6 سو 57 اومان، ایک سو 28 بحرین، 54 قطر، 38 کویت جبکہ 3 یمن کی جیلوں میں قید ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024