• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکاری کے بعد کرینہ کپور خان ریڈیو ہوسٹ بننے کو تیار

شائع September 13, 2018
کرینہ کپور خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کرینہ کپور خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کیا بولی وڈ کی بیبو کرینہ کپور خان بھی کرن جوہر کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں؟

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان بہت جلد اپنے خود کے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی، جس کی ریکارڈنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کرینا کپور سے شادی کرنے کے خواہاں

شو سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’کرن جوہر کے شو کالنگ کرن کی طرح یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا‘۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور خان نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس کے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔

خیال رہے کہ کرن جوہر بھی اس وقت اپنے ریڈیو شو کالنگ کرن کی میزبانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور، کرن جوہر سے ناراض

اس شو پر کرن جوہر سے مداح اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی پیار اور رشتوں سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں جس پر کرن جوہر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

کرینہ کپور خان نے خود بھی اپنے ریڈیو شو کی تصدیق کی۔

مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے کے لیے اس سے بہتر شو کا انتخاب نہیں کرسکتی تھی، میں اپنا پہلا ریڈیو شو کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے بےصبری سے انتظار ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم میں کرینہ ’ماں‘ بننے کو تیار

کرینہ کپور کا پہلا ریڈیو شو رواں سال دسمبر میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس ریڈیو شو کے علاوہ کرینہ کپور اس وقت کرن جوہر کی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں وہ ایک منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024