• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میر سرفراز بگٹی سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب

شائع September 12, 2018

بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ہونے والے انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار میر سرفراز بگٹی کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی میں آج ہونے والے انتخاب میں بی اے پی کے امیدوار نے 37 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رحمت اللہ کاکڑ کو 20 ووٹ ملے۔

سینٹ کی جنرل نشست کے لیے بلوچستان اسمبلی میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں بی اے پی اور ایم ایم اے کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھی سوالات کی بوچھاڑ

ان کے علاوہ سینیٹ کی نشست کے لیے آزاد امیدواروں میں علاؤ الدین مری اور میر غلام دستگیر بادینی بھی شامل تھے۔

اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفیسر صوبائی الیکشن کمیشن نیاز احمد بلوچ نے کیا۔

انتخاب میں بی این پی اور پشتونخوا میپ کی جانب سے ایم ایم اے کے امیدوار کو ووٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست کے انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار میر عامر رند نے الیکشن سے قبل دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹا دیا

بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 57 ارکان نے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 4 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہونے والے نعمت اللہ زہری نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے سینیٹ کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں نعمت اللہ زہری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بطور رکن بلوچستان اسمبلی حلف اٹھایا تھا۔

نعمت اللہ زہری کی جانب سے سینیٹ کی نشست خالی تھی جس پر آج بلوچستان اسمبلی میں انتخاب ہوا۔

خیال رہے کہ نعمت اللہ زہری سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے بھائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024