• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگا، مفتی منیب الرحمٰن

شائع September 10, 2018

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کردیا ہے کہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا اور یوم عاشور (10 محرم) 21 ستمبر کو ہوگا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جہاں ملک کے کسی بھی کونے سے چاند کی شہادت نہ ملنے پر یکم محرم 12 ستمبر کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعے کو ہوگا اور یکم محرم الحرام بدھ 12 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے ملک بھر سے 3 سو علما و ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اسی طرح محرم کے دوران شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ: 3 سو علماء و ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی پولیس حکام کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کو مدنظر رکھ کر عائد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق محرم الحرام کی مناسبت سے 2 ماہ (60) روز کے لیے ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں امن عامہ کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے یکم تا 10 محرم کرمنل پروسیجر کوڈ کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ رہے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال، پوسٹر لگانے، پمفلٹ تقسیم کرنے اور دیواروں پر چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024