• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریلوے، سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی لیکن کوئی کام نہیں ہوا، شیخ رشید

شائع September 10, 2018

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 100 روز میں 2 نئی ٹرینوں کے افتتاح کی درخواست قبول کرلی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پہلی ٹرین میانوالی ایکسپریس، شام 6 بجے سے راولپنڈی اور صبح 7 بجے سے میانوانی سے چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری ٹرین مارگلہ ایکسپریس، راولپنڈی اور لاہور سے شام 8 بجے چلا کرے گی۔

مزید پڑھیں: ریلوے سالانہ 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں دے گا، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے دونوں ٹرینوں کا افتتاح ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ ریلوے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس میں کوئی کام نہیں ہوا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ تفتان تک 700 کلومیٹر نئی ریلوے لائیں بچھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے اعلیٰ افسر کا شیخ رشید کے ماتحت کام کرنے سے انکار

وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے کو بہتر بنائیں گے اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے عوام کی ہے اور اس میں 100روز میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد عمر فاروق باجوہ Sep 11, 2018 07:45am
جی، پچھلے 5 برس میں کوئی کام نہیں ہوا... فرائیٹ ٹرینز کی بحالی اور لاہور کراچی ٹریک کو ڈبل کرنا، اور تمام ٹرینوں کے ڈبوں کی ری ماڈلنگ کا کام پھر فرشتے آکر کر گئے... اور میانوالی تا راولپنڈی + لاہور تا راولپنڈی ٹرین چلانے سے سیپیک کی کونسی خدمت ہونے جا رہی ہے؟؟؟؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024