• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنرل قمر باجوہ نے فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ میں 1 ارب روپے عطیہ کردیے

شائع September 10, 2018
آرمی چیف نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں 1 ارب روپے کا چیک دیا — فوٹو بشکریہ: سپریم کورٹ
آرمی چیف نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں 1 ارب روپے کا چیک دیا — فوٹو بشکریہ: سپریم کورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو افواج پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے لیے 1 ارب 59 لاکھ 90 ہزار روپے عطیہ کردیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عدالت عظمیٰ کے ڈیم فنڈ میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کی۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں افواج پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آج سے ڈیم بنانے کا کام شروع کرنا ہے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی جانب سے 2 روز کی تنخواہ جبکہ سپاہیوں کی جانب سے ایک روز کی تنخواہیں عطیہ کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جب پاکستان آزاد ہوا تو ہر پاکستانی کے حصے میں 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی آتا تھا اور آج ایک ہزار کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے، ہمارے پاس پانی جمع کرنے کی صلاحیت کم ہے'۔

پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے دیگر ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ 'پاکستان کی پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت صرف 30 دن کی ہے، ہندوستان کی 190 دن اور مصر، جہاں بارش نہیں ہوتی، وہاں ایک ہزار دن کی ہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'ڈیم بنانا ہمارے لیے ناگزیر ہے اگر ہم ڈیم نہیں بناتے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک مسئلہ چھوڑ جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ 'ماہرین کے مطابق اگر ہم نے ڈیم نہیں بنائے تو پاکستان میں 7 برسوں میں یعنی 2025 میں خشک سالی شروع ہوجائے گی'۔

چیف جسٹس کی جانب سے ڈیمز بنانے کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 'میں چیف جسٹس کو داد دیتا ہوں کیونکہ یہ کام چیف جسٹس کا نہیں تھا، یہ ہماری طرح کی سیاسی قیادت کا کام تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 'چیف جسٹس سے میں نے آج بات کی اور ان کے فنڈ کے ساتھ پرائم منسٹر فنڈ کو اکٹھا کررہے ہیں، انہوں نے فنڈ میں 180 کروڑ روپے جمع کیے ہیں لیکن میں جس سطح پر آج فنڈ جمع کررہا ہوں، سب سے پہلے تو سارے پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں بھی پاکستانی ہیں اور پاکستان میں بھی موجود سارے اپنے مستقبل کے لیے اس ڈیم فنڈ میں پیسے دینا شروع کریں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024