• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ کی طرح پنجاب کا گورنر ہاؤس عام لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان

شائع September 10, 2018

گونر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سندھ کی طرح پنجاب کا گورنر ہاؤس بھی عام لوگوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ گورنر ہاؤس اتوار کو صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس فیملیز کے لیے کھولا جائے گا۔

مزید دیکھیں: سندھ گورنر ہاؤس عوام کی سیر و تفریح کیلئے کھول دیا گیا

گورنر پنجاب نے کہا کہ سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، اور ان میں شامل گورنر ہاؤسز بھی عوام کی ملکیت ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ یہ عوام کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم یہ حکومت ملک کے امیر و غریب اور مظلوم و طاقت ور کو ایک ہی صف میں کھڑا کرے گی اور ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتساب کے دعوؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا ہے جب احتساب صرف سپاہی یا پٹواری کا ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرہاؤس سندھ کے دروازے فیملیز کیلئے کھولنے کا اعلان

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب اوپر کی سطح سے شروع کیا جائے گا جس میں وزیرِاعظم، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز خود کو احتساب کے لیے پیش کریں گے، اگر اس میں عوام کو کوئی شبہ نظر آئے تو وہ ہمارا گلا پکڑ سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوئی ناجائز کام کرے گی نہ ہی کسی کو کرنے دے گی جبکہ حکومت کی پنجاب میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان میں پانی کی آلودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، تاہم تحریک انصاف کی حکومت صحت اور علاج و معالجے پر بھی کام کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024