• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، 2 ملزمان گرفتار

شائع September 9, 2018

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا جبکہ قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے ان کی لاشیں خالی پلاٹ میں پھینک دی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام نے خالی پلاٹ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت 22 سالہ عصمت اور 18 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور دونوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے شوہر نے عصمت اور عمیر کو ایک ساتھ دیکھا، جس پر اسے غصہ آیا اور دونوں کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ لڑکے اور لڑکی کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور جائے وقوع پر لاشوں کے ساتھ دوپٹہ بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں کو لڑکی کے شوہر نے قتل کیا، جس کے بعد دوہرے قتل کے شک میں لڑکی کے شوہر صابر اور والد خیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: غیرت کے نام پر قتل کا مبینہ ملزم گرفتار

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ملزم نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پھوپھی کو زخمی اور پھوپھا کو قتل کردیا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر مقامی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول لڑکے کی شناخت عبدالہادی اور اس کی اہلیہ کی شناخت حسینی بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024