• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر خان نے سیمیوئل ورگاس کو شکست دے دی

شائع September 9, 2018 اپ ڈیٹ September 13, 2018
حریف باکسر سیمیوئل ورگاس کو شکست دینے کے بعد عامر خان کا فاتحانہ انداز — فوٹو، اے پی
حریف باکسر سیمیوئل ورگاس کو شکست دینے کے بعد عامر خان کا فاتحانہ انداز — فوٹو، اے پی
عامر خان اپنے حریف باکسر سیمیوئل ورگاس سے مقابلہ کر رہے ہیں — فوٹو، اے پی
عامر خان اپنے حریف باکسر سیمیوئل ورگاس سے مقابلہ کر رہے ہیں — فوٹو، اے پی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ایک اور میچ میں کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس کو شکست دے کر اپنی سال کی دوسری فائٹ بھی جیت لی۔

برمنگھم ارینا میں کھیلی جانے والے اس فائٹ میں عامر خان اپنے حریف پر ابتدا سے ہی حاوی رہے تاہم سیمیوئل ورگاس نے بھی عامر خان کا بھرپور مقابلہ کیا اور کئی راؤنڈز میں ان پر پے درپے شدید حملے بھی کیے۔

یہ مقابلہ پورے 12 راؤنڈز تک جاری رہا اور عامر خان کو ججز نے متفقہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی یہ 37ویں فائٹ تھی تاہم مجموعی طور پر انہیں 33 میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

واضح رہے کہ یہ عامر خان کی اس سال دوسری فائٹ تھی، جبکہ اس سے قبل وہ اپریل میں کینیڈا کے فل لو گریکو کے مدِ مقابل آچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنے حریف کو صرف 39 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

2016 میں عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ مقابلے میں چھٹے ہی راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

اس شکست کے بعد سے تقریباً دو سال تک عامر خان باکسنگ رنگ سے دور تھے، تاہم انہوں نے اپریل میں کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے خلاف فائٹ سے کامیاب واپسی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان

میچ کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوسرے راؤنڈ میں غیر روایتی کھیل کے باوجود وہ پورے میچ کے دوران اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے اور اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ عامر خان نے برطانیہ کے باکسر کیل بروک سے لڑنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024