• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: چلتی کار میں خاتون کا ریپ

شائع September 8, 2018

بھارت کے ضلع سیتاپور میں مبینہ طور پر 26 سالہ خاتون کو چلتی کار میں ریپ کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے حوالے سے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے ملزمان سے لفٹ لی تھی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ شاہ جہانپور کے علاقے میں پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ واقع سے قبل اپنی ایک عزیزہ سے ملنے شاہ جہانپور گئیں تھی اور تین روز بعد واپس آرہی تھیں کہ ان کے ساتھ مذکورہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: ریپ کے الزام میں پنڈت کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گھر واپسی کے لیے بس کا انتظار کررہی تھیں کہ اس دوران ایک کار میں سوار 3 افراد خاتون کے قریب پہنچے اور انہیں لفٹ کی پیش کش کی، جس پر لڑکی نے ان کی پیش کش قبول کرلی کیونکہ وہ ان کی عزیزہ کے عزیز تھے اور وہ ان سے پہلے بھی مل چکی تھی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ جیسے ہی کار میں سوار ہوئی تو ملزمان نے اس حراساں کرنا شروع کیا اور جب کار روزا کے قریب پہنچی تو وہ اس کا ریپ کررہے تھے۔

بعد ازاں ملزمان نے خاتون کو سیتاپور میں کار سے اتار دیا اور فرار ہوگئے، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان سیتاپور میں قائم آفیسر کالونی کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمے کا اندراج کرکے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیا۔

نوجوان کا سرپرست کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ ریپ

علاوہ ازیں منگلپورہ میں پولیس نے ایک نوجوان کو اپنے سرپرست کی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں مقدمے میں نامزد کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ گوپال ریشانہ کو ان کے والدین کے انتقال کے بعد اپنے گھر میں رہائش دی تھی جس کی عمر اس وقت 28 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 14 سالہ لڑکی کے ریپ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے گوپال ریشانہ ان کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات استوار کیے ہوئے ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم، اہل خانہ کے سونے کے بعد لڑکی کو ریپ کا نشانہ بناتا تھا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے معمولاتِ زندگی میں تبدیلی کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں لڑکی نے ریپ کے حوالے سے انکشاف کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024