• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نیپال: ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، جاپانی سیاح سمیت 6 افراد ہلاک

شائع September 8, 2018

نیپال کے مرکزی پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک جاپانی سیاح اور پائلٹ سمیت سوار 6 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک خاتون بچ گئی ہیں۔

ہیلی کاپٹر نیپال کے ضلع نوواکوٹ میں گرکر تباہ ہوگیا اور امدادی کارکن کو جائے حادثے تک پہنچنے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑا۔

قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کا واقعہ قریبی ضلع ڈھیڈنگ میں پیش آیا ہے۔

نوواکوٹ کے پولیس سربراہ باسانتا بہادر کونوار کا کہنا تھا کہ ‘جاپانی سیاح اور پائلٹ سمیت 6 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور ایک زخمی مسافروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والے پائلٹ ہیلی کاپٹر کو نیپال کے وسطی ضلع گورکھا سے جاپانی سمیت 6 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا اور فوری بعد ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حادثہ، 49 افراد ہلاک

پولیس سربراہ باسانتا بہادر کونوار کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں میں موسم کی خرابی کے باعث مشکل پیش آرہی ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں سڑکوں کا نظام ناقص ہے یا پھر موجود نہیں ہے جس کے باعث سیاحوں اور دوردراز علاقوں تک دیگر اشیا کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال عام ہے اور پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کی سروس صنعت کی صورت اختیار کرگئی ہے۔

ہیلی کاپٹر کے زیادہ استعمال کے باوجود نیپال فضائی سفر کے لیے ناقص ریکارڈ کا حامل ملک ہے جس کی وجہ ناقص تریبت یافتہ اسٹاف اور دیگر مناسب اتنظامات کی عدم موجودگی بھی ہے۔

قبل ازیں 2016 میں دارالحکومت کھٹمنڈو سے 22 کلومیٹر شمال میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:چین کا نیپال کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا فیصلہ

نیپال میں 2015 میں آنے والے زلزلے کے دوران ہونے والی ہیلی کاپٹر حادثوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہیلی کاپٹرز کو زخمیوں کو منقل کرنے اور متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے نیپال کے خراب ائر سیفٹی ریکارڈ کے باعث عالمی طور پر تشویش کے بعد نیپال کی تمام ائرلائنز پر پابندی عائد کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024