• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شعیب نے بتادیا ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے

شائع September 8, 2018 اپ ڈیٹ September 11, 2018
جوڑے نے 8 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
جوڑے نے 8 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آئندہ ماہ اکتوبر کے آخر تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے کے ہاں یہ پہلا بچہ ہوگا، اس لیے دونوں ممالک کے لوگ اس حوالے سے زیادہ پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی اولاد کو کس ملک کی شہریت حاصل ہوگی۔

کیوں کہ شادی کرنے کے 8 سال بعد بھی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو اپنے اپنے ملک کی شہریت حاصل ہے اور دونوں ہی اپنے ممالک کی قومی ٹیموں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

جس طرح ان کی شادی کے وقت یہ سوال کیا جاتا تھا کہ ثانیہ مرزا شادی کے بعد بھارتی شہریت چھوڑیں گی یا نہیں، اسی طرح اب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں کی اولاد کس ملک کی شہری ہوگی۔

اگرچہ اس حوالے سے گزشتہ ماہ 12 اگست کو ثانیہ مرزا نے بھی وضاحت کی تھی کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے، تاہم اب شعیب ملک نے بھی اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوں گے؟

ثانیہ مرزا نے واضح جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا انہیں اس کی کوئی فکر نہیں کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

ثانیہ مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ' ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

تاہم اب شعیب ملک نے اس پر تفصیلی جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شعیب ملک نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

جوڑے کے ہاں پہلا بچہ ہوگا—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
جوڑے کے ہاں پہلا بچہ ہوگا—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

شعیب ملک سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ ان کے بھتیجے کس ملک کے شہری ہوں گے تو پہلے تو کرکٹر سوال پہ تھوڑا سا خفا ہوئے اور صحافیوں کو کہا کہ اگر وہ ان کے بچوں کے حقیقی چچا ہوتے تو یہ سوال ہی نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

تاہم بعد ازاں شعیب ملک نے جواب دیا کہ ان کے بچے نہ تو پاکستانی شہریت رکھیں گے اور نہ ہی ہندوستانی۔

کرکٹر نے بتایا کہ ان کے بچے کسی تیسرے ملک کے شہری ہوں گے، تاہم انہوں نے ملک کا نام نہیں بتایا۔

شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت وہ اپنی اہلیہ کے پاس ہوں اور انہوں نے اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام سے اجازت بھی لے رکھی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے صحافیوں کو اہلیہ کے لیے خیریت کی دعا کرنے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ انہیں اس وقت کا شدت سے انتظار ہے، جب وہ والد بنیں گے۔

خیال رہے کہ جوڑے نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد جوڑا دبئی منتقل ہوگیا تھا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان شادی کی 8 ویں سالگرہ کے کچھ دن بعد رواں برس اپریل میں کیا تھا۔

بعد ازں ہندوستانی میڈیا نے یہ خبر دی کہ جوڑے نے 3 ماہ تک حمل کی خبر خفیہ رکھی اور اب جوڑے کے ہاں رواں برس اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ان کے بچے کے نام کے آخر میں مرزا ملک لگے گا۔

ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ ان کے شوہر چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچی پیدا ہو۔

امید سے ہونے کے بعد بھی ٹینس اسٹار اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
امید سے ہونے کے بعد بھی ٹینس اسٹار اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025