• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حافظ آباد: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی، داماد اور نواسوں کو قتل کردیا

شائع September 8, 2018
قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس  موقع واردات پر پہنچ گئی—فوٹو: عامر کیانی
قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی—فوٹو: عامر کیانی

حافظ آباد: پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسوال میں سنگدل باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی، داماد اور دو کم سن نواسوں کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں ملزم گلزار کی بیٹی ثنا، داماد فردوس اور 2 نواسے ڈھائی سالہ زین عمر اور ڈیڑھ سالہ حسنین عمر شامل ہیں.

واضح رہے کہ مقتول ثنا اور فردوس نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر ناراض ہو کر ملزم گلزار نے اپنی بیٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر بیٹوں کے ہاتھوں 50 سالہ ماں کا قتل

بعد ازاں باپ نے صلح کے بہانے بیٹی کو گھر میں بلایا جس پر ثنا اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ والد سے ملنے اُن کے گھر آئی تھی جہاں ملزم نے بے دردی کے ساتھ چاروں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیف اللہ خاں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور ملزم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان حافظ آباد پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ ملزم گلزار کے خلاف تھانہ جلال پور بھٹیاں میں مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، مقدمہ میں قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’غیرت کے نام‘ پر لڑکی کا قتل، مجرم کو موت کی سزا

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024