• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی سیکریٹری دفاع کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ

شائع September 7, 2018

امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق افغانستان میں امریکی کمانڈ نے جمعہ کو جیمز میٹس کے دورے کی تصدیق کی تھی، تاہم اس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

امریکی سیکریٹری دفاع کے دورے کے دوران ان کی افغان، امریکی اور نیٹو ملٹری کمانڈرز سے ملاقاتوں کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: چیک پوسٹوں پر حملوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک

جیمز میٹس کا دورہ افغانستان میں ایک خودکش حملے میں 21 افراد کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جبکہ رواں ہفتے حملوں میں ایک امریکی فوجی اور مقامی پولیس کے 8 اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن، افغانستان میں جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا خواہشمند ہے۔

اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائی پومپیو نے رواں ہفتے زلمے خلیل زاد کو افغان امن عمل میں واشنگٹن کا نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

زلمے خلیل زاد خطے میں متنازع سمجھے جاتے ہیں جو افغانستان میں امریکا کے سابق ایلچی بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024