• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کینیڈا نے اسلام آباد کے سفر کو اپنے شہریوں کیلئے محفوظ قرار دےدیا

شائع September 7, 2018

اسلام آباد: کینیڈا نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو اپنے شہریوں کے سفر کے لیے 'محفوظ' شہر قرار دے دیا۔

کینیڈا نے پاکستان کے لیے اپنی 'سفری ہدایات' میں تبدیلی کرتے ہوئے اسلام آباد کو ان شہروں کی فہرست خارج کر دیا ہے، جن کے بارے میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کینیڈا کے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ کینیڈین شہریوں کے لیے اسلام آباد کے سفر میں خطرات میں کمی آئی ہے، جس کے بعد شعبہ عالمی امور( گلوبل افیئرز ڈپارٹمنٹ) کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری ہدایات میں رد و بدل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی شہریت کا حصول کس طرح ممکن ؟

اس سلسلے میں کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کا نام پرخطر شہروں کی فہرست سے نکالنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری قرار دیا۔

اوٹاوا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پہلے اقدام کے تحت اسلام آباد کا نام غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

تاہم ملک میں بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


یہ خبر 7 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024