• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹسن ٹی10 لیگ کی فرنچائز 'کراچینز' میں شامل

شائع September 6, 2018
آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ٹی10فرنچائز کراچینز کے مالکان کے ہمراہ—
آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ٹی10فرنچائز کراچینز کے مالکان کے ہمراہ—

عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹی10 کے دوسرے ایڈیشن کی نئی ٹیم کراچینز میں شامل کر لیا گیا ہے اور انہوں نے فرنچائز کے لیے عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹی10لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا اور چھ ٹیموں کے اس مختصر ایونٹ نے ملی جلی کامیابی حاصل کی تھی۔

ایونٹ کی کامیابی کے بعد رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں سے ایک ٹیم کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے منسوب کرتے ہوئے اسے 'کراچینز' کا نام دیا گیا ہے۔

واٹسن انٹرنیشنل کرکٹ سے تو چند سال قبل ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن باؤلنگ اور بیٹنگ میں یکساں مہارت کی بدولت وہ آج بھی کھیل کے مختصر فارمیٹ میں دنیا بھر کی لیگ میں ٹیموں کی اولین ترجیح ہیں۔

کراچینز میں شامل ہونے والے واٹسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کا یہ نیا فارمیٹ ایکشن سے بھرپور ہے اور ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے اپنی ٹیم کے لیے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یقیناً بیٹنگ کرنا پسند کروں گا کیونکہ چھوٹی باؤنڈری ہونے سے ان فارمیٹس میں باؤلرز زیادہ اطمینان محسوس نہیں کرتے اور اس نئے فارمیٹ میں مجھے اپنا کھیل مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

307 انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا اور یہاں کے عوام بھی کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت محبت کرنے والے اور دوستانہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024