• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ماہرہ سے ملنے والے افغان پناہ گزین بچے ورون دھون بننے کے خواہاں

شائع September 6, 2018 اپ ڈیٹ September 9, 2018

اقوام متحدہ (یو این) کے پناہ گزینوں سے متعلق ذیلی ادارے ‘یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار رفیوجیز’ (یو این سی ایچ آر) کے ساتھ کام کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی کیمپ کا دورہ کیا۔

ماہرہ خان نے افغان مہاجرین کی کیمپ کے دورے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک کہانی بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے پناہ گزینوں کے کیمپ کی جو تصویر شیئر کی اس میں وہ 2 کم سن بچوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

ان کی اسی تصویر کو سیکڑوں افراد نے لائیک کیا، جب کہ متعدد افراد نے اس پر کمنٹ بھی کیے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کیپشن میں ایک کہانی بھی لکھی، جس سے نہ صرف پاکستانی عام افراد بلکہ بھارت کے معروف اداکار ورون دھون بھی متاثر نظر آئے۔

ماہرہ خان نے افغان پناہ گزین بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ بچے انہیں نہیں جانتے، نہ ہی انہوں نے ان کی کوئی فلم دیکھی ہے، تاہم وہ گفتگو کے دوران کسی راجا کا ذکر کرتے رہے۔

اداکارہ کے مطابق بچوں کی جانب سے راجا کے ذکر پر وہ سب پریشان تھے، تاہم بعد ازاں بچوں نے بولی وڈ اداکار ورون دھون کی کسی فلم کا گانا گایا اور بتایا کہ ‘راجا’ ایک ہیرو ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ پناہ گزین بچوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورون دھون بننا چاہتے ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کی خواہش پر کہا کہ ‘ایک دن ضرور وہ راجا جیسے بنیں گے، انشاء اللہ’۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر افغان مہاجر بچے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ ورون دھون کی فلم ‘جڑواں 2’ کا گانا ’لفٹ تیری بند ہے’ گانا گاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ستمبر 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جڑواں 2’ میں ورون دھون نے ڈبل کردار ادا کیے تھے، جس میں سے ایک کردار راجا کی بھی تھا۔

اسی فلم میں انہوں نے دوسرا کردار پریم کا بھی ادا کیا تھا۔

ماہرہ خان کی پوسٹ کے بعد ورون دھون نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔

ورون دھون نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی، جس نے ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری۔

ساتھ ہی اداکار نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کے لیے پیار کا اظہار بھی کیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر افغان مہاجر کیمپ کے دورے کی دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، جن پر بھی متعدد لوگوں نے کمنٹس کیے اور اداکارہ کے کام کو سراہا۔

اداکارہ نے ایک مہاجر خاتون کے ساتھ سیلفی بھی شیئر کی اور بتایا کہ ‘‎دنیا کے مہاجرین میں تقریبا نصف تاحال ابھی تک بچے ہیں اور اسی طرح ہی افغان مہاجرین میں بھی آدھے بچے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ افغان مہاجرین بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ وہ کار آمد افراد بن کر نکلیں گے اور ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ ‎

ساتھ ہی اداکارہ نے لوگوں سے ان بچوں کی مدد کی بھی اپیل کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024